Font by Mehr Nastaliq Web

پیش جمال روئے منور صلی اللہ علیہ وسلم

راز الہ آبادی

پیش جمال روئے منور صلی اللہ علیہ وسلم

راز الہ آبادی

MORE BYراز الہ آبادی

    پیش جمال روئے منور صلی اللہ علیہ وسلم

    چھپ گئے تارے چرخ بریں پر صلیٰ اللہ علیہ وسلم

    آپ کی زلفیں دامنِ رحمت آپ کا چہرہ جلوہ وحدت

    ابر میں جیسے ماہ منور صلی اللہ علیہ وسلم

    تجھ کو قسم دربار نبی کی باد صبا آمیری طرف بھی

    چوم کر ان کی زلف معنبر صلی اللہ علیہ وسلم

    ہند میں اب دشوار ہے جینا لاکھ ستم ہیں شاہ مدینہ

    ایک ہمارے قلب حزیں پر صلی اللہ علیہ وسلم

    چرخ بریں پر کوئی نہیں ہے فرش زمیں پر کوئی نہیں ہے

    آپ سے بہتر آپ سے بڑھ کر صلی اللہ علیہ وسلم

    حشر میں حیراں پھرتی ہے امت آپ کے سر ہے تاجِ شفاعت

    مالک جنت ساقیٔ کوثر صلی اللہ علیہ وسلم

    کس کو سنائے غم کا فسانہ خاک نشیں رسوائے زمانہ

    ایک نظر اس رازؔ حزیں پر صلی اللہ علیہ وسلم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے