Font by Mehr Nastaliq Web

جو کعبے کی دیوار و در دیکھ آئے

راز الہ آبادی

جو کعبے کی دیوار و در دیکھ آئے

راز الہ آبادی

MORE BYراز الہ آبادی

    جو کعبے کی دیوار و در دیکھ آئے

    نصیب اپنا وہ عرش پر دیکھ آئے

    قدم چوم لینے کے قابل ہے اس کا

    رسولِ خدا کا جو گھر دیکھ آئے

    سبھی دیکھ سکتے نہ تھے ان کے جلوے

    مگر ان کو اہل نظر دیکھ آئے

    یہاں کا سویرا نہ بھائے گا ان کو

    مدینے کی یہ دو پہر دیکھ آئے

    یہ کیا دیکھ آئے درِ مصطفیٰ پر

    جھکائے فرشتوں کو سر دیکھ آئے

    وسیلہ بنا کر شہ دوسرا کو

    دعا میں یہ اپنی اثر دیکھ آئے

    منور ہے دل ان کا نور نبی سے

    یہ طیبہ کی شام و سحر دیکھ آئے

    تم اے رازؔ خلدِ بریں بھول جاؤ

    اگر کملی والے کا گھر دیکھ آئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے