Sufinama

رب_قادر مقتدر کی قدرتیں ان کو نصیب

سید فیضان وارثی

رب_قادر مقتدر کی قدرتیں ان کو نصیب

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    رب قادر مقتدر کی قدرتیں ان کو نصیب

    جا نشینی نبی کی شوکتیں ان کو نصیب

    عین رب پاک ہیں وہ وجہ رب ذو الجلال

    جلوهٔ رب جلی کی خلوتیں ان کو نصیب

    نور ذات مصطفیٰؐ وہ نور حق کا عکس کل

    یعنی بزم نور کی سب جلوتیں ان کو نصیب

    پیشوائے ہر دو عالم راہ حق کا وہ چراغ

    حاکم ارض و فلک کل حشمتیں ان کو نصیب

    ہاں نبی کی ہمسری تنہا انہیں کو ہے ملی

    یعنی تمثیل نبی کی ندرتیں ان کو نصیب

    یہ قصیدہ جن کا ہے صفدر ہیں وہ حیدر ہیں وہ

    نام نامی ہے علی سب رفعتیں ان کو نصیب

    دشمنان مرتضیٰ تو خوار ہیں ہوں گے ذلیل

    ٹھوکریں ان کا مقدر ذلتیں ان کو نصیب

    مدحتِ حیدر میں جو رہتے ہیں صبح و شام گم

    فتح و نصرت ان کی ہے سب عزتیں ان کو نصیب

    چین سے سوئیں گے وہ تو قبر میں اپنی اثرؔ

    جو علی کے ہو گئے ہیں راحتیں ان کو نصیب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے