Font by Mehr Nastaliq Web

دل مرا عشق محمد سے ہے سرشار بہت

رفیق مغل

دل مرا عشق محمد سے ہے سرشار بہت

رفیق مغل

MORE BYرفیق مغل

    دل مرا عشق محمد سے ہے سرشار بہت

    اب شفاعت کا ہے امکان ضیا بار بہت

    حور و غلمان و محلات میں ہوں لوگ مگن

    مجھ کو ہے حشر میں سرکار کا دیدار بہت

    سوکھی کھیتی پہ برس جائے کرم کی بارش

    وہ ہیں رحمت کی گھٹا اور میں گناہ گار بہت

    تشنہ لب جاؤں میں اے کاش کنارے کوثر

    جام پر جام پلائیں گے مجھے سرکار بہت

    پیشِ سرکار خموشی کا ہے عالم شارقؔ

    چشم نم آئیں گے مجھ جیسے خطا کار بہت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے