Font by Mehr Nastaliq Web

ہر گھڑی رہتا ہے دربارِ نبی پیش نظر

رفیق مغل

ہر گھڑی رہتا ہے دربارِ نبی پیش نظر

رفیق مغل

MORE BYرفیق مغل

    ہر گھڑی رہتا ہے دربارِ نبی پیش نظر

    مستقل ہے ان کے در کی حاضری پیشِ نظر

    بھیجتا ہوں جب درود اور پیش کرتا ہوں سلام

    دیکھتا ہوں نور کی چادر تنی پیشِ نظر

    جب بھی ظلمت میں گھرا ہوں زندگی کی راہ پر

    ان کی سنت کی ہوئی ہے روشنی پیشِ نظر

    در حقیقت اس نے پائی ہے صراطِ مستقیم

    سیرتِ سرکار ہے جس نے رکھی پیش نظر

    نعت کا میدان ہے شارقؔ سنبھل کر رکھ قدم

    ہر قدم پر ہو یہاں شانِ نبی پیش نظر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے