کھپ گئے ہیں جو نظر میں ترے در کے ذرے
کھپ گئے ہیں جو نظر میں ترے در کے ذرے
اسی در پر پڑے رہتے ہیں نظر کے ذرے
دیں جو تسکین تری راہ گزر کے ذرے
یوں تڑپتے نہ رہیں میری نظر کے ذرے
دلِ زائر میں پڑی جلوۂ ایماں کی چمک
کیا چمکتے ہیں تیری راہ گزر کے ذرے
نور ملتا ہے تری جلوہ خرامی سے انہیں
نور جلوہ ہیں تری راہ گزر کے ذرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.