Font by Mehr Nastaliq Web

محمد کا کرم درکار ہوگا

راغب مرادآبادی

محمد کا کرم درکار ہوگا

راغب مرادآبادی

MORE BYراغب مرادآبادی

    محمد کا کرم درکار ہوگا

    مرا دل محرمِ اسرار ہوگا

    دعا دو رہروِ راہِ صمد کو

    رسولِ اللہ کا دلدار ہوگا

    حرم کا ولولہ اور دور ساحل

    علوِ حوصلہ درکار ہوگا

    مددگار و ممد راہِ عدم کا

    مرا مولیٰ مرا سردار ہوگا

    دِلَدّر دور ہوگا دل کا اک دم

    کرم سرکار کا درکار ہوگا

    محمد در دلم الحمد لللہ

    ملک آسا مرا کردار ہوگا

    معلم سرورِ ہر دوسرا کا

    عمل کا علم کا کہسار ہوگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے