Font by Mehr Nastaliq Web

واللیل ضیائے زلفِ دوتا رخسار کا عالم کیا ہوگا

رہبر چشتی

واللیل ضیائے زلفِ دوتا رخسار کا عالم کیا ہوگا

رہبر چشتی

MORE BYرہبر چشتی

    واللیل ضیائے زلفِ دوتا رخسار کا عالم کیا ہوگا

    اے ذاتِ رسالت رخ کے ترے انوار کا عالم کیا ہوگا

    جب عام کرم سرکار کا ہے بے دینوں پر گستاخوں پر

    اللہ غنی شیداوں پر پھر پیار کا عالم کیا ہوگا

    اے غیرتِ یوسف بن دیکھے جب تجھ کو نگائیں ڈھونڈتی ہیں

    اکثر یہ خیال آجاتا ہے دیدار کا عالم کیا ہوگا

    جب ان کے غلاموں کے در پر جھکتی ہے شہنشاہوں کی جبیں

    یہ سوچتا ہوں پھر آقا کے دربار کا عالم کیا ہوگا

    جب دستِ نگر ہی آقا کے بھرتے ہیں زمانے کی جھولی

    ایماں سے کہہ دیں اہلِ جہاں مختار کا عالم کیا ہوگا

    جو عشقِ حبیب خالق میں جلتے ہیں سدا پروانہ صفت

    اے اہل نظر ان سینوں میں انوار کا عالم کیا ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے