Font by Mehr Nastaliq Web

شہِ دوسرا کا ہم سر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

رہبر چشتی

شہِ دوسرا کا ہم سر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

رہبر چشتی

MORE BYرہبر چشتی

    شہِ دوسرا کا ہم سر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

    کوئی ان کے جیسے سرور نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

    کوئی پھول باغِ کن میں بہ کمالِ شانِ قدرت

    گلِ احمدی سے بہتر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

    ملا جسم بھی تو ایسا کہ نہیں ہے جس کا سایہ

    میرے مصطفیٰ سا پیکر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

    کوئی ایسا در زمیں پر جو بہشت سے ہو بڑھ کر

    تو بہ جز در پیمبر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

    سوا ذاتِ مصطفیٰ کے کوئی آئینہ جس میں

    ہو جمالِ آئینہ گر نہ ہوا ہے نہ ہوگا

    کوئی راہِ حق میں ایسا بھرے گھر کو لٹا دے

    تو سوائے ابنِ حیدر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

    وہ نبی کہ جس کے گھر میں تا ابد رہے سیادت

    کوئی اور ایسا رہبرؔ نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے