زمیں پر ایک وہ رہبر بھی آیا
زمیں پر ایک وہ رہبر بھی آیا
خدا سے جس نے بندوں کو ملایا
غلاموں کو عطا کی بادشاہی
گنہگاروں کو دامن میں چھپایا
مجسم نور وہ مہرِ رسالت
دو عالم کے لیے سایا ہی سایا
ہر اک گوشہ بتوں سے پاک کرکے
خدا کا گھر، خدا کا گھر بنایا
اٹھا جس دھوم سے ابرِ مدینہ
کہیں ایسا کوئی بادل نہ چھایا
پہنچ پایا وہی بس ان کے در پر
رسول پاک نے جس کو بلایا
کروں گا میں بھی دیدارِ مدینہ
صبا نے گر مجھے مژدہ سنایا
یوں ہی قائم رکھے رحمان خاورؔ
ترے محبوب سے نسبت خدایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.