Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

روشن ہے جس سے زیست کی یہ انجمن تمام

رحمان خاور

روشن ہے جس سے زیست کی یہ انجمن تمام

رحمان خاور

MORE BYرحمان خاور

    روشن ہے جس سے زیست کی یہ انجمن تمام

    اس نورِ آگہی پہ فدا جان و تن تمام

    توصیفِ مصطفیٰ کے لیے لفظ اب کہاں

    اس ذاتِ پاک پر ہوئے سارے سخن تمام

    امڈا حرا کے خار سے وہ سیلِ رنگ و بو

    گلزارِ خلد بن گیے دشت و دمن تمام

    میں اور میری کج کلہی دونوں کچھ نہیں

    نسبت سے آپ کی ہے مرا بانکپن تمام

    وہ عشقِ مصطفیٰ کو ذرا آزمائیں تو

    جو کر چکے ہیں اپنے دکھوں کو جتن تمام

    آئی ہے اس طرف جو مدینے سے کچھ ہوا

    خوشبو میں بس گئی ہے فضائے وطن تمام

    خاورؔ نہ پوچھ وصف مرے کملی پوش کا

    ہر رنگ ہر لباس میں گل پیرہن تمام

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے