ہر انساں پر کھلا ہوا ہے جگ میں جن کا دوارا
ہر انساں پر کھلا ہوا ہے جگ میں جن کا دوارا
من درپن میں دیکھ رہا ہوں ان کا مکھڑا پیارا
اسی نبی کی امت ہیں ہم، اسی نبی کے پریمی
سب نبیوں سے اتم ہے جو سب نبیوں سے پیارا
جن کے کارن سبھا سجائی گئی ہے اس دنیا کی
ان کے ہی گن گائے نس دن جیون کا اک تارا
کیوں نا سیس جھکائے اس کے درپر ہر سنساری
جس نے دھرتی اور امبر پر پیا کا رنگ ابھارا
جس کا نام محمد بھی قرآں میں اور احمد بھی
جیون ساگر میں اپنی نیا کا کھیون ہارا
وہ جو خاورؔ روشنیوں کا سوامی بن کر آیا
سبھی دشاؤں کو گھیرے ہے اس کے نور کا دھارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.