آپ کے ہوتے ہم کو بھلا کیا کمی، خاتم الانبیا، خاتم الانبیا
آپ کے ہوتے ہم کو بھلا کیا کمی، خاتم الانبیا، خاتم الانبیا
آپ ہیں زندگی، آپ ہیں بندگی خاتم الانبیا، خاتم الانبیا
کیا مقدر ہے اپنا بھی اے شاہ دیں، آپ کے دین کی ہم کو دولت ملی
آپ جیسا بھلا کون ہوگا سخی، خاتم الانبیا، خاتم الانبیا
میں مدینے ابھی تک گیا تو نہیں، ہاں مگر آپ کے فیض سے روز و شب
ہے نظر میں مدینے کی اک اک گلی، خاتم الانبیا، خاتم الانبیا
کتنے پیغمبران خدا آئے ہیں رہنمائی کو انسانیت کی مگر
آپ کی رہبری، آپ کی رہبری! خاتم الانبیا، خاتم الانبیا
کار آمد ہے ہر دم جہاں کے لیے یہ سبق جو کہ موضوع قرآن ہے
رکھے انسان سے دوستی خاتم الانبیا، خاتم الانبیا
راہ سے اپنی بھٹکا ہے خاور اگر، آپ نے ہی دکھائی ہے منزل اسے
پھر ضرورت پڑی ہے اسے آپ کی، خاتم الانبیا، خاتم الانبیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.