Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل میں بسا کے دیکھ محبت رسول کی

رحمان خاور

دل میں بسا کے دیکھ محبت رسول کی

رحمان خاور

MORE BYرحمان خاور

    دل میں بسا کے دیکھ محبت رسول کی

    ہر ہر نفس سے آئے گی نکہت رسول کی

    دونوں جہاں میں جس نے کیا سرخرو ہمیں

    وہ دیں ہمیں ملا ہے بدولت رسول کی

    انسانیت کے باب میں سوچے عمل کرے

    ہے آدمی پہ فرض یہ سنت رسول کی

    ہم کو تو آندھیوں نے بھی دی ہے یہی نوید

    روشن رہے گی شمع ہدایت رسول کی

    نام رسول پر نہ دھڑکتا یہ دل مرا

    حاصل مجھے نہ ہو جو محبت رسول کی

    سارے جہان ہی کو نوازا ہے آپ نے

    ہم پر ہی اک نہیں ہے عنایت رسول کی

    کیا دور ہے کہ قافلہ اہل دہر کو

    ہر لمحہ چاہیے ہے قیادت رسول کی

    خاورؔ وہ وقت عرصہ محشر کہیں جسے

    ہر شخص کے لیے ہے عدالت رسول کی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے