گر زیارت مجھے حضرت کی میسر ہو جائے
گر زیارت مجھے حضرت کی میسر ہو جائے
مستحق خلد کا بندہ بھی سراسر ہو جائے
دیکھ لے روضۂ سرور جو کوئی ایک نظر
چمن خلد اسے عرصۂ محشر ہو جائے
نعمتیں دونوں جہاں کی اسے حاصل ہوں گی
دید حضرت جسے اک بار میسر ہو جائے
کلمۂ پاک جو حضرت کا زباں پر لائے
نور ایمان سے دل اس کا منور ہوجائے
ہے رئیسؔ آپ کے دیدار کا طالب دن رات
دل کی پوری یہ تمنا مرے سرور ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.