راہ پر آئے یہ برگشتہ مقدر اپنا
راہ پر آئے یہ برگشتہ مقدر اپنا
حرم پاک کے ہو گرد جو چکر اپنا
یا نبی سنبلِ گلزارِ جناں کو بھولے
تم سونگھا دو جسے گیسوئے معنبر اپنا
محو آئینہ رخسارِ محمد ہیں ہم
ہفت کشور میں نصیبا ہے سکندر اپنا
جام بھر کر ہمیں یا ساقی کوثر دینا
ہو گذر حشر میں جس دم لبِ کوثر اپنا
لب شیرین محمد کے جو لکھے اوصاف
شعر ہر ایک ہوا قند مکرر اپنا
کیوں نہ اعجازِ محمد کے ہوں قائل اغیار
کر لیا ایک زمانہ کو مسخر اپنا
کیوں نہ مل جائے ہمیں منزلِ مقصد زخمیؔ
خضرِ جادۂ الفت ہے پیمبر اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.