Font by Mehr Nastaliq Web

خوبی و حسن میں یکتا ہے وہ رخ

راجہ گردھاری پرساد

خوبی و حسن میں یکتا ہے وہ رخ

راجہ گردھاری پرساد

MORE BYراجہ گردھاری پرساد

    خوبی و حسن میں یکتا ہے وہ رخ

    چشم بد دور تماشا ہے وہ رخ

    ختم ہے اس پہ صفائی دیکھو

    آئینہ سے بھی مصفا ہے وہ رخ

    خوب مشاطہ نے آرائش کی

    حسن افشاں سے مطلا ہے وہ رخ

    خواب میں بھی ہے بندھا اس کا خیال

    روز و شب آنکھوں میں رہتا ہے وہ رخ

    خلد میں دیکھی نہ حور اس نے کبھی

    جس کو باقیؔ نظر آتا ہے وہ رخ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے