کس فقیر و شاہ نے صدقہ نہ پایا غوث کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
کس فقیر و شاہ نے صدقہ نہ پایا غوث کا
رات دن بغداد سے بٹتا ہے باڑا غوث کا
غوثِ اعظم، قطبِ عالم پیشوائے اؤلیا
دائما یا رب مرے ہو بول بالا غوث کا
شانِ احیا ایسی پائی کہ محی دیں ہوئے
مردہ دل آئیں ذرا دیکھیں جلانا غوث کا
تابِ نظارہ کسے ہے پھر ریاضِ دہر میں
ہو اگر بے پردہ وہ روئے دلِ آرا غوث کا
قادرِ مطلق نے ان کو عبدِ قادر کر دیا
ہو گئے وہ رب کے اور ہے ربِ تعالیٰ غوث کا
میں گدا وہ شاہ ہیں طالب مرے مطلوب وہ
مجھ سے بد نے مرحبا پایا یہ رشتہ غوث کا
اے رجبؔ بغداد والے دیکھ کر مجھ کو کہیں
دیکھو دیکھو ہند سے آیا وہ کتا غوث کا
- کتاب : Ma'arif-e-Bulbul-e-Hind (Pg. 346)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.