میں تمرے دوارے کا منگتا اے غازی میاں ہو جائے نظر
دلچسپ معلومات
منقبت درشان سالارِ غازی حضرت سید مسعود (بہرائچ-اترا پردیش)
میں تمرے دوارے کا منگتا اے غازی میاں ہو جائے نظر
ہوں آس لگائے در پہ کھڑا اے غازی میاں ہو جائے نظر
ہوں مضطرب و مغمومِ شہا چھائی ہیں ہزاروں غم کی گھٹا
آفت میں ہوں ہر جانب سے گھرا اے غازی میاں ہو جائے نظر
ہر سمت موجیں ہول افزا کوسوں نہیں کچھ ساحل کا پتہ
اس طرح بھنور میں ہوں میں پھنسا اے غازی میاں ہو جائے نظر
ہم سب رہیں قائم حق پہ سدا اس میں نہ کبھی لغزش ہو ذرا
ہوا اپنا بھلا اپنوں کا بھلا اے غازی میاں ہو جائے نظر
میں جو بھی ثنا میں عرض کروں اور وصف کی حد میں جو بھی کہوں
ہے شان تمہاری اس سے سوا اے غازی میاں ہو جائے نظر
- کتاب : Ma'arif-e-Bulbul-e-Hind (Pg. 389)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.