تمہیں نورِ خدا ہو سرِّ وحدت یا رسول اللہ
تمہیں نورِ خدا ہو سرِّ وحدت یا رسول اللہ
تمہیں ہو ہر حقیقت کی حقیقت یا رسول اللہ
تمہیں ہو مظہرِ کن فی الحقیقت یا رسول اللہ
تمہیں تخمیر آب و گل کی رحمت یا رسول اللہ
تمہیں جلوہ نمائے شانِ وحدت یا رسول اللہ
تمہیں پردہ کشائے بابِ کثرت یا رسول اللہ
خلیل اللہ کی تم ہی ہو دعوت یا رسول اللہ
ہو روح اللہ کی تم ہی بشارت یا رسول اللہ
ہو ڈالی نعت کی اور دستِ رحمت یا رسول اللہ
مزہ دیں پھر یہ گلہائے عقیدت یا رسول اللہ
کہوں میں عرش اس دل کو کہ جنت یا رسول اللہ
مکیں ہے آپ کی جس میں محبت یا رسول اللہ
پکارے کیوں نہ ہر مشکل میں امت یا رسول اللہ
کہ ہو سب کے لیے پیغامِ رحمت یا رسول اللہ
- کتاب : Ma'arif-e-Bulbul-e-Hind (Pg. 438)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.