خارجی ہوں نہ رافضی ہوں میں
خارجی ہوں نہ رافضی ہوں میں
بندۂ مرتضیٰ علی ہوں میں
غوثِ اعظم کی چشمِ رحمت سے
سائلِ بابِ قادری ہوں میں
شاہِ عبدالعزیز بجنوری
ایسے مرشد کا نسبتی ہوں میں
شجرہ میرا دیکھ لے کوئی
باقری ہوں میں جعفری ہوں میں
میرے آقا ہیں سیدِ سالار
ان کے دامن سے ملتجی ہوں میں
اک گنہگارِ مستحقِ سزا
تہی داماں رجبؔ علی ہوں میں
- کتاب : Ma'arif-e-Bulbul-e-Hind (Pg. 491)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.