Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حال پر میرے کرم اے مرے مولیٰ کر دے

رجب علی قادری

حال پر میرے کرم اے مرے مولیٰ کر دے

رجب علی قادری

MORE BYرجب علی قادری

    حال پر میرے کرم اے مرے مولیٰ کر دے

    یاد سے اپنی تو روشن مرا سینہ کر دے

    رات دن میں ترے محبوب کا جلوہ دیکھوں

    یا خدا تو مجھے نزدیکِ مدینہ کر دے

    میرا ہر لمحہ ہر اک سانس عبادت میں کٹے

    میرے اللہ مجھے تو ایسا تو بندہ کر دے

    کربلا والے شہدا کا بنوں میں خادم

    دل میں وہ شوقِ شہادت مرے پیدا کر دے

    حرمت و عزت و توقیرِ رسالت کے لیے

    مرے اس عزم کا سامان مہیا کر دے

    اہلِ بیتِ نبوی کا میں رہوں سائل در

    اور اس دل کو فدا کارِ صحابہ کر دے

    یہ گنہ گار رجبؔ ہے ترا محتاجِ کرم

    لطف اس پر بہ طفیلِ شہ بطحا کر دے

    مأخذ :
    • کتاب : Ma'arif-e-Bulbul-e-Hind (Pg. 487)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے