Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تعالیٰ اللہ کیا شانِ جمالِ مصطفائی ہے

رجب علی قادری

تعالیٰ اللہ کیا شانِ جمالِ مصطفائی ہے

رجب علی قادری

MORE BYرجب علی قادری

    تعالیٰ اللہ کیا شانِ جمالِ مصطفائی ہے

    کہ صورت آپ کی خود خالقِ یکتا کو بھائی ہے

    گنہ گارانِ عالم پر گھٹا رحمت کی چھائی ہے

    نویدِ بخششِ امت صبا طیبہ سے لائی ہے

    تمہارے عشق میں رہنا ہی زہد و پارسائی ہے

    مرا ایماں تمہارے آستانہ کی گدائی ہے

    میں قرباں یا رسول اللہ تمہاری چشمِ رحمت کے

    اشارہ میں اسیرِ قیدِ عصیاں کی رہائی ہے

    مرا دل ہی نہیں اس در پہ مست سجدۂ الفت

    فرشتوں کی عقیدت میں وہاں پر جبہ سائی ہے

    ستارے رقص میں ہیں ماہِ تاباں مسکراتا ہے

    شبِ میلاد کیسی دھوم سے دنیا میں آئی ہے

    بھٹک سکتا نہیں راہِ حقیقت سے کوئی رہرو

    کہ رہبر آپ کے اصحابِ دیں کی رہنمائی ہے

    رسائی بارگاہِ غوثِ اعظم تک ہوئی میری

    رجبؔ مرشد کے صدقے میں مری بگڑی بن آئی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Ma'arif-e-Bulbul-e-Hind (Pg. 488)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے