آپ کے در کا میں ہوں بھکاری، مدنی سیدِ صادق شاہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت سید صادق حسینی
آپ کے در کا میں ہوں بھکاری، مدنی سیدِ صادق شاہ
کیجیے مشکل دور ہماری، مدنی سیدِ صادق شاہ
کام نہ کوئی میں کر پایا عمر کو اپنی یوں ہی گنوایا
فکرِ فردا مجھ کو ہے بھاری، مدنی سیدِ صادق شاہ
مشکلیں ہو جائیں گی آساں مجھ پر ہوگا فضلِ رحماں
آپ کریں گے جب غم خواری، مدنی سیدِ صادق شاہ
ہوں شرمندہ ہاتھ سے خالی رکھیے لاج کہ میں ہوں سوالی
خالی ہے دامن ہے ناداری، مدنی سیدِ صادق شاہ
میری مدد کو آپ آ جانا مجھ پر کرم آقا فرمانا
سوئے عدم ہو جب تیاری، مدنی سیدِ صادق شاہ
آپ اگر دعا فرمائیں کوچ مدینہ ہم کر جائیں
فکریں ہماری دور ہوں ساری، مدنی سیدِ صادق شاہ
حالِ رجبؔ پر چشمِ عنایت دور ہو اس کی ساری غفلت
ایسی عطا کردو بیداری، مدنی سیدِ صادق شاہ
- کتاب : Ma'arif-e-Bulbul-e-Hind (Pg. 636)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.