اللہ کا کرم ہے سرکار کی عنایت
اللہ کا کرم ہے سرکار کی عنایت
سرکارِ غوثِ اعظم، خواجہ کی ہے کرامت
پیرانِ کالپی نے بخشی مجھے شفا ہے
اور دیتے ہیں دعائیں سب اؤلیائے ملت
میں بد ہوں بد سے بد ہوں لیکن مجھے خوشی ہے
سایہ کناں ہے مجھ پر دامانِ اعلیٰ حضرت
اس کی مثال یارو جھانسی میں کیا ملے گی
اس گھر کے سب مکینوں نے کی ہے جیسی خدمت
دل سے دعائیں دے کر میں آج جا رہا ہوں
اللہ سب کو رکھے با عافیت سلامت
مجھ بد سے بد رجبؔ کو تو رب شفا عطا کر
صدقہ میں اؤلیا کے کر مجھ پہ اپنی رحمت
- کتاب : Ma'arif-e-Bulbul-e-Hind (Pg. 663)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.