Font by Mehr Nastaliq Web

اعجاز لطف خاص تری ہر نظر میں ہے

راجیش کمار اوجؔ

اعجاز لطف خاص تری ہر نظر میں ہے

راجیش کمار اوجؔ

MORE BYراجیش کمار اوجؔ

    اعجاز لطف خاص تری ہر نظر میں ہے

    اکسیر کا کمال تری خاک در میں ہے

    تیرے ہی نور سے تو منور ہے زندگی

    تیری ہی یاد خانۂ قلب و جگر میں ہے

    کھنچ کھنچ کے آ رہا ہے زمانہ ترے حضور

    دیکھو تو کس بلا کی کشش بام و در میں ہے

    منزل کی سمت بڑھتے ہیں اب خود بخود قدم

    کب یہ کمال اور کسی راہبر میں ہے

    دنیائے آرزو تو فریب نگاہ تھی

    جو کیف دائمی ہے تری رہ گزر میں ہے

    دل میں سما رہا ہے ترا نورِ باطنی!

    یہ بات کب تجلی شمس و قمر میں ہے

    مجھ کو ہےتیری ذات سے اک ربط مستقل

    وہ سلسلہ جو دامنِ شام و سحر میں ہے

    اے اوؔج شوقِ دید کا عالم نہ پوچھیے

    بس ان کو دیکھتے رہیں سودا یہ سر میں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے