رکھ لو موری لاج صابر
دلچسپ معلومات
مناقب در شان صابر پاک علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
گنج شکر کے نام کا صدقہ
رکھ لو موری لاج صابر
تمہرے چرنوں میں آن پڑی ہوں
کرپا کرو مہاراج صابر
میں آپ کی پھونک سے ڈرتی ہوں
مجھے دور نہ کریو یا صابر
من موہن علی احمد پیارے
دکھیا کے غم خوار صابر
بن کے جوگنیا آئی چرنن
تم ہی بھرو جھولی آج صابر
تورے چرن پہ ماتھا دھر کے
اپنے سوئے بھاگ جگاؤں
میں داسی تورے پریم نگر کی
تم ہو مورے سرتاج صابر
راجہ توہے مہاراج پکاریں
منگتے کہیں توہے اپنا داتا
ہر کوئی تو پے بل بل جائے
کیسا ہے تورا راج صابر
میں دکھیاری بھاگوں ماری
توری اور تکوں مورے ساجن
تم جو کرو مو پے اک نجریا
بگڑے بنے مورے کاج صابر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.