الفت سرکار بطحیٰ چاہیے
الفت سرکار بطحیٰ چاہیے
اب سوا اس کے ہمیں کیا چاہیے
مال و زر لے کر کروں میں کیا بھلا
آپ کی سرکار کرپا چاہیے
عیش دنیا سے رہوں کیوں کر نہ دور
مجھ کو عقبیٰ میرے شاہا چاہیے
آپ کی الفت سند جنت کی ہے
یہ سند شاہ مدینہ چاہیے
حوض کوثر پر پہچنے کے لیے
آپ سے مضبوط رشتہ چاہیے
حشر میں دیدار ہو سرکار کا
بس یہی رکھنی تمنا چاہیے
آتش دوزخ سے آتش کو بچا
زندگی سکھ سے گزرنا چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.