میری ہستی تھی زیر و زبر مصطفیٰ
آپ نے کر دیا معتبر مصطفیٰ
انبیا آئے دنیا میں یوں تو بہت
آپ کہلائے خیرالبشر مصطفیٰ
باریابی یہاں اب کسی کی نہیں
میرا دل آپ ہی کا ہے گھر مصطفیٰ
ساری مخلوق محکوم ہے آپ کی
آپ نبیوں کے بھی تاج در مصطفیٰ
حشر میں کون جانے کہ کیا حشر ہو
آپ لینا ہماری خبر مصطفیٰ
ہم کو اپنا بنا کر کیا سرخرو
کیا خبر ہم بھی رہتے کدھر مصطفیٰ
جو کتاب اور سنت کو تھامے رہا
بند اس پر ہے دوزخ کا در مصطفیٰ
للہ ہم پر کرم اتنا فرمائیے
ہم بھی دیکھیں یہ طیبہ نگر مصطفیٰ
مال و زر کیا ہیں قرباں ماں باپ سب
جان حاضر ہے ضاربؔ کا سر مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.