Font by Mehr Nastaliq Web

آیا ہے لب پہ نام رسول کریم کا

رتن پنڈوری

آیا ہے لب پہ نام رسول کریم کا

رتن پنڈوری

MORE BYرتن پنڈوری

    آیا ہے لب پہ نام رسول کریم کا

    جلوہ تڑپ اٹھا ہے ریاض نعیم کا

    بحر عدن میں لاکھ ہوں لو لوئے شاہ وار

    کچھ رنگ روپ اور ہے در یتیم کا

    حسن ازل نے بھی شہ والا کی داد دی

    اعجاز جب عیاں ہوا ماہ دو نیم کا

    وحدت کو ناز کیوں نہ ہو احمد کی ذات پر

    سمجھایا جس نے راز لام میم کا

    کیوں کر بیاں ہو مدحتِ خیرالبشر رتنؔ

    ہے تنگ قافیہ مری طبع سلیم کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے