مرے دامن میں کچھ خاک ان کے آستانے کی
مرے دامن میں کچھ خاک ان کے آستانے کی
زمانہ اب کرے ہمت مری قیمت لگانے کی
بغیرِ حبِ احمد کچھ نہ کام آئے گا محشر میں
ریاضت بندگی تقویٰ سخاوت التجانے کی
انہیں کا ذکر آئے گا انہیں کا نام آئے گا
کہیں سے ابتدا کیجے محبت کے فسانے کی
نظارہ کرنے والے سبزِ گنبد کا یہ کہتے ہیں
کہ اک مرکز پہ ہیں رنگینیاں سارے زمانے کی
بو قتِ پرسشِ اعمال تم خاموش ہو رونقؔ
یہی تو ہے گھڑی نعتِ نبی کہہ کر سنانے کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.