Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم وہ ہو حق نے بنایا جن کو شاہِ انبیا

رونق دہلوی

تم وہ ہو حق نے بنایا جن کو شاہِ انبیا

رونق دہلوی

MORE BYرونق دہلوی

    تم وہ ہو حق نے بنایا جن کو شاہِ انبیا

    تم وہ ہو بالا ہے سب نبیوں میں جن کا مرتبہ

    تم وہ ہو جن کو شرف معراج کا حاصل ہوا

    تم وہ ہو عرش بریں زینہ ہے جن کے بام کا

    نیر برج شرف ہو آسمانِ معرفت

    منکشف تم سے ہوا رازِ نہانِ معرفت

    تم وہ وہ جن کے سبب تو قیر ہے اسلام کی

    جلوہ شانِ احد تصویر ہے اسلام کی!

    ہر طرف پھیلی ہوئی تنویر ہے اسلام کی

    تم سے ہی چمکی ہوئی تقدیر ہے اسلام کی

    تم نے احکامِ شریعت کا دکھا کر آئینہ

    ہر دل تاریک میں اک نور پیدا کر دیا

    ہادیٔ دین متیں ہو تم محمد مصطفیٰ

    باعثِ صد فخر و ملت رہنما و پیشوا

    لکھ دیا حق میں تمہارے حق نے لولاک لما

    تم نہ ہوتے تو نہ بنتے یہ کبھی ارض و سما

    تم سے قائم ہے جہاں میں یہ جہانِ بیکراں

    اس سے پہلے نام کو بھی کچھ نہ تھا نام و نشاں

    تم وہ ہو چرخِ رسالت کے درخشاں آفتاب

    نورِ عالم تاب کا جس کے نہیں کوئی جواب

    دیکھ کر بزم جہاں میں رنگِ حسنِ انتخاب

    شرم سے خورشیدِ محشر ہے لیے منہ پہ نقاب

    تم وہ ہو ظلمت مٹا دی دم میں کفر و شرک کی

    مشعلِ توحید کی سب کو دکھا کر روشنی

    حق تو یہ ہے حق پرستی کا بتا کر راستہ

    کر دیا باطل پرستانِ جہاں کو حق نما

    ذاتِ اقدس ہے تمہاری مظہر صدق و صفا

    بن گئے ناآشنا بھی رازِ وحدت آشنا

    تھا وجود پاک تلقینِ ریاضت کے لیے

    تم یہاں آئے تھے امت کی شفاعت کے لیے

    ہو سکے وصفِ حمیدہ کا تمہارے کیا بیاں

    کھل نہیں سکتی پئے توصیف رونقؔ کی زباں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے