Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حاصل شرف ہے کس کو خدا کی جناب کا

رونق دہلوی

حاصل شرف ہے کس کو خدا کی جناب کا

رونق دہلوی

MORE BYرونق دہلوی

    حاصل شرف ہے کس کو خدا کی جناب کا

    ہمسر ہے کون شانِ رسالت مآب کا

    چمکا جو نورِ حسن رسالت مآب کا

    روشن ہوا چراغ جہان خراب کا

    عاشق ہوں اس جناب رسالت مآب کا

    کونین ایک ذرہ ہے جس کی جناب کا

    پردہ حضور نے جو اٹھایا حجاب کا

    آنکھوں میں نور دے گیا گوشہ نقاب کا

    دم میں براق پر سر عرش بریں گیے

    تھا معجزہ یہ آپ کے پائے رکاب کا

    پیتے ہی آگیا جو انا الحق زبان پر

    منصور نام ہوگیا مست شراب کا

    غش کر گئے تھے جو کبھی جلوے خیال میں

    اب تک وہی نظر میں اک عالم ہے خواب کا

    بحرِ روانِ زیست میں موجِ فنا بھی ہے

    ہستی ہے اپنی راز شکست حباب کا

    لے کر سیاہی نور رخِ آفتاب کا

    لکھنا ہے وصف حسنِ رسالت مآب کا

    اف رے کرشمہ سازیٔ رنگ فریب دہر

    آب رواں پہ ہوتا ہے دھوکا سراب کا

    ہجر نبی میں دیکھی ہے دل کی کہیں تڑپ

    برق تپاں ہے رنگ مرے اضطراب کا

    دے جائے لطف دل کو مرے کیف سرمدی

    کر دیں جو مست دے کے وہ ساغر شراب کا

    رونقؔ سخن کو میرے نہ حاصل ہو کیوں شرف

    مداح ہوں جناب رسالت مآب کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے