توڑ کر سنسار کے رشتے زمانہ چھوڑ کر
توڑ کر سنسار کے رشتے زمانہ چھوڑ کر
آ گیا ہوں آپ کے سائے میں دنیا چھوڑ کر
آ گیا ہوں آپ کی چوکھٹ پہ سجدے کے لیے
سوئے جنت بھی نہ جاؤں گا یہ سجدہ چھوڑ کر
آپ کے جلوے میں ہی سارے جہاں کی نعمتیں
کون سے جلوے کو دیکھوں میں یہ جلوہ چھوڑ کر
ہر نفس نغمہ سرا ہے یا محمد یا نبی
گنگناؤں کون سا نغمہ یہ نغمہ چھوڑ کر
گرتے پڑتے آہی پہنچا ہوں مدینے تک رویؔ
میں نہ جاؤں گا کہیں بھی اب مدینہ چھوڑ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.