اللہ رے جمال رخ نیکوئے محمد
اے صل علیٰ نرگس جادوئے محمد
چلتی ہوئی شمشیر ہے ابروئے محمد
والشمس ہے گر آئینہ ٔروئے محمد
والیل صفت کیوں نہ ہو گیسوئے محمد
آنکھوں کے قریں ہو رخ پرنور کا نقشہ
تا حشر میں دیکھا کروں محبوب کا جلوہ
جنت کی تمنا ہے نہ کچھ حور کی پروا
بس اتنی گزارش ہے فقط اے مرے اللہ
تربت مری بن جائے سر کوئے محمد
اللہ ہے شاہد کہ گوارا نہیں فرقت
ہوجائے کسی طرح سے روضہ کی زیارت
فرقت جو نبی کی ہے تو کیا کم ہے مصیبت
کیا خاک رضاؔ مجھ کو ہو اس دہر میں راحت
دل اپنا کھنچا جائے ہے جب سوئے محمد
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 129)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.