ہر سمت دیکھتا ہوں میں انوارِ مصطفیٰ
ہر سمت دیکھتا ہوں میں انوارِ مصطفیٰ
ہے ساری کائنات چمن زارِ مصطفیٰ
قرآن میں ہیں ان کے محاسن لکھے ہوئے
لا ریب بے مثال ہے کردارِ مصطفیٰ
صحرائے زندگی کی فضائے بسیط پر
سایہ کرے گا سایۂ دیوارِ مصطفیٰ
ان کے کرم کا ابرِ مسلسل رہا ہے ساتھ
طیبہ میں دیکھ آیا ہوں دربارِ مصطفیٰ
آنکھیں غبارِ شہرِ نبی میں ہیں منتظِر
دیدارِ مصطفے کبھی دیدارِ مصطفیٰ
مقروض بن کے رہتے ہیں ارض و سما ریاضؔ
کیا دلربا ہے گرمی بازارِ مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.