ذکرِ جمیل کرتا ہے کس تاجدار کا
ذکرِ جمیل کرتا ہے کس تاجدار کا
کیا مرتبہ بلند ہے مدحت نگار کا
ہر وقت لب پہ خوشبوئے حرفِ درود ہے
ہر وقت میرے گھر میں ہے موسم بہار کا
اللہ کی بارگہ میں قلم سجدہ ریز ہو
مجھ پر ہے فضل آج بھی پروردگار کا
لمحے درود پڑھتے ہیں جھرنوں کے ساتھ ساتھ
ڈوبا ہوا ہے کیف میں دل آبشار کا
اشکوں کے پھول میں نے بکھیرے ہیں ہر طرف
چہرہ دھلا دھلا سا ہے گرد و غبار کا
قسمت میں جس کی ڈوبنا لکھا نہیں گیا
سورج وہ صرف آپ کے ہے اقتدار کا
کلکِ ثنا بھی رقص کے عالم میں ہے ریاضؔ
منصب مجھے ملا ہے بڑے افتخار کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.