Font by Mehr Nastaliq Web

میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

ریاض سہروردی

میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

ریاض سہروردی

MORE BYریاض سہروردی

    سرکار یہ نام تمہارا سب ناموں سے ہے پیارا

    اس نام سے چمکا سورج اور چمکا چاند ستارہ

    ہوا ہر سو خوب اجالہ ہوا روشن عالم سارا

    میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

    جب رب قدیر تمہاری کرے خود ہی مدح سرائی

    ہر ایک کے لبوں پر پھر تو تعریف تمہاری آئی

    سد شکر کے ذکر تمہارا رہے ہر دم ورد ہمارا

    میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

    ہر وقت عطا پر ہم نے دیکھا ہے تمہیں تو مائل

    در پاک پہ آیا جب بھی کیسا ہی کوئی سائل

    اے رحمتِ عالم تم نے اسے کر ہی لیا ہے گوارا

    میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

    سائل ہوں تیرے در کا ملے مجھ کو بھیک کرم کی

    رکھ لاج اے میرے آقا اس میری چشم نم کی

    کروں گنبد خضریٰ کا پھر آنکھوں سے اپنی نظارہ

    میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

    جب روزِ قیامت ہر ایک بولے گا نفسی نفسی

    اور داد کسی کی دے گا محشر میں جب نہ کوئی

    ایسے میں عطا ہو مجھ کو اے شافعِ حشر سہارا

    میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

    لہروں نے میری یہ کشتی ہرجانب سے ہے گھیری

    سرکار خبر لو میری سرکار خبر لو میری

    ملے مجھ کو عافیت کا میرے آقا جلد کنارا

    میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

    جو مجھ پر بیت رہی ہے وہ کس کو کیسے بتاؤں

    اور اپنے دل کی حکایت بھلا کس کو جاکے سناؤں

    تم محرمِ راز ہو میرے میری داد رسی ہو خدا را

    میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

    میری عرض خدا را سن لو میرے حال پہ مجھ کو نہ چھوڑو

    ذرا اپنی چشمِ عنایت بے بس کی طرف بھی موڑو

    بے کس کا تم ہو سہارا بے چارے کا تم ہو چارا

    میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

    دو اپنے عشق کی دولت مجھے اپنی آل صدقہ

    یہ ریاضؔ فقیرِ ازل سے تیرے در کا ہی ہے شاہ

    تیرے دستِ عطا کے آگے دامن ہے اس نے پسارا

    میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے