فیض ان کے عام ہوگئے
فیض ان کے عام ہوگئے
دو جہاں غلام ہوگئے
ان کے جو غلام ہوگئے
وقت کے امام ہوگئے
نام لیوا ان کے جو ہوئے
ان کے اونچے نام ہوگئے
واسطہ دیا جو آپ کا
میرے سارے کام ہوگئے
فرش سے وہ جا کے عرش پر
رب سے ہم کلام ہو گئے
جب بلایا آقا نے
خود ہی انتظام ہوگئے
مصطفیٰ کی شان دیکھ کر
بادشاہ غلام ہوگئے
مقتدی ہیں سارے انبیا
مصطفیٰ امام ہوگئے
مدح خواں ہیں آپ کے خواص
نعت خواں عوام ہوگئے
صف بہ صف کھڑے ہیں سب شہید
اور حسین امام ہوگئے
وقف نعت خوانی اے ریاضؔ
میرے صبح و شام ہوگئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.