Font by Mehr Nastaliq Web

روح_روان_مصطفوی_جان_اؤلیا

بیدم شاہ وارثی

روح_روان_مصطفوی_جان_اؤلیا

بیدم شاہ وارثی

MORE BYبیدم شاہ وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)

    روح روان مصطفوی جان اؤلیا

    مولا علی بہار گلستان اؤلیا

    مشکل کشا و قوت بازوئے مصطفیٰ

    خیبر کشا و شیر نیستان اؤلیا

    باب علوم حیدر و صفدر امام دیں

    شاہ و امیر و قیصر و خاقان اؤلیا

    داتا سخی کریم یداللہ بوالحسن

    پر ہے کرم سے آپ کے دامان اؤلیا

    کحل البصر ہے خاک قدم بو تراب کی

    نقش قدم ہے قبلۂ ایمان اؤلیا

    دیباچۂ کتاب ولایت ہیں مرتضیٰ

    اور غوث پاک مطلع دیوان اؤلیا

    بیدمؔ سنائے جا یوں ہی نغمے بہار کے

    خاموش ہو نہ بلبل بستان اؤلیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے