منزلِ عشق کی درخشانی
منزلِ عشق کی درخشانی
منتہائے عروجِ انسانی
آئینہ دار حسن لاثانی
سجدۂ بارگاہ سلطانی
کعبہ شوق آپ کی درگاہ
پیکرِ لا الہ الا اللہ
بندگی کیا ہے عشق کی تفسیر
بن گیا سوزوسازودل تنویر
کلک قدرت کی آپ ہیں تحریر
آپ سے خوش ہے مالکِ تقدیر
اے خوشا حسنِ پیکر مطلق
آپ مخدوم خادمانِ حق
شمع بزمِ جمالِ یزدانی
شرق مہرِ ضیائے عرفانی
اے شکر گنج وشاہ جیلانی
خاصۂ خاصگان ربّانی
نور افروز نور بار ہیں آپ
بادشاہِ ابد قرار ہیں آپ
رحمتوں کی نگاہ کوثر کوش
دشتِ کلیر ہے خلد در آغوش
اک طرف آپ کے کرم کا جوش
دوسری سمت شورِ نوشا نوشاش
رات دن دور میں ہے پیمانہ
فضلِ مولیٰ ہے پیرِ میخانہ
ذرہ ذرہ یہاں کا ماہ مبیں
قیصروجم ہیں یہاں کے خاک نشیں
رقص میں اس جگہ ہے خلدِ بریں
پیارے صابر پیا علا الدیں
کچھ جو چشمِ کرم کو جنبش ہو
رحمتوں کی فلک سے بارش ہو
اس جگہ ہیں بہار کے نقشے
دیدۂ اعتبار کے نقشے
رحمت کرد گار کے نقشے
جنت روزگار کے نقشے
بندگی شانِ کبریائی ہے
بادشاہی یہاں گدائی ہے
اس کرم بخش خوان کے صدقے
میہماں میزبان کے صدقے
اپنے آقا کی شان کے صدقے
صابری آن بان کے صدقے
قلب سالکؔ کو بھی سکوں بخشا
لذتِ عشق دی جنوں بخشا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد چودہویں (Pg. 153)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.