Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب ہوئے جلوہ گر مالک بحرو بر خود قرینے میں سارا نظام آگیا

صبا افغانی

جب ہوئے جلوہ گر مالک بحرو بر خود قرینے میں سارا نظام آگیا

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    جب ہوئے جلوہ گر مالک بحرو بر خود قرینے میں سارا نظام آگیا

    فرش کو مرتبہ اس قدر مل گیا آسماں کا زمیں کو سلام آگیا

    اللہ اللہ نام حبیبِ خدا کتنا شیریں ہے اور کس قدر جاں فزا

    پھول ہے کھل گئے لب سے لب مل گئے جب زباں پر محمدٌ کا نام آگیا

    آرزو ہے یہی اے شہ دوسرا کاش اس طرح جاؤں میں پیش ِ خدا

    دیکھ کر حشر میں مجھ کو سب یہ کہیں وہ رسولِ خدا کا غلام آگیا

    اے صباؔ بہر تعظیم محبوبِ رب سب کھڑے ہوگئے صف بہ صف با ادب

    کیا شجر کیا حجر کیا ملک کیا بشر ہر زباں پر درود وسلام آگیا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ اول (Pg. 235)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے