میں اور در دولتِ سلطانِ مدینہ
میں اور در دولتِ سلطانِ مدینہ
مجھ پر ہے صَبا رحمت سلطان مدینہ
پہنچے ہیں کہاں حضرت سلطانِ مدینہ
اے صل علیٰ رفعت سلطان مدینہ
دل مست، نظر مست، ہوا مست، فضا مست
ہوتی ہے کہاں مدحت سلطان مدینہ
جلوؤں سے کیا سارے زمانے کو منور
کیا حسن تھا کیا طلعت سلطان مدینہ
اک نالۂ ہجراں بہ غم اک اشکِ محبت
ہے پیشکش حضرت سلطان مدینہ
ڈھونڈھے گا ہر اک حشر میں ان کا ہی وسیلہ
کام آئے گی اک رحمتِ سلطان مدینہ
فردوس سے بڑھ کر ہیں مدینہ کی وہ گلیاں
حاصل ہے جنھیں قربتِ سلطان مدینہ
ہر ایک پہ اٹھتی نہیں عنایت کی وہ نظریں
مخصوص نہ تھی رحمتِ سلطان مدینہ
گم عشقِ محمد میں ہوں دیوانہ نہیں ہوں
الفت ہے مجھے اُلفتِ سُلطان مدینہ
رحمت وہ کریں جس پہ وہ رحمت ہے خدا کی
دیدارِ خدا، رویتِ سلطان مدینہ
ہے آپ کی اُمت میں یہ نا چیز صباؔ بھی
چشم کر م اے حضرتِ سلطان مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.