Font by Mehr Nastaliq Web

تصور باندھ کر دل میں تمہارا یا رسول اللہ

صبا ماتھر جیپوری

تصور باندھ کر دل میں تمہارا یا رسول اللہ

صبا ماتھر جیپوری

MORE BYصبا ماتھر جیپوری

    تصور باندھ کر دل میں تمہارا یا رسول اللہ

    خدا کا کر لیا ہم نے نظارا یا رسول اللہ

    خدا کا وہ نہیں ہوتا خدا اس کا نہیں ہوتا

    جسے آتا نہیں ہونا تمہارا یا رسول اللہ

    زمیں سے آ لگے خورشید محشر میں تو ان کو کیا

    ہے جن پر سایہ دامن تمہارا یا رسول اللہ

    خدا کا بحرِ رحمت اس قدر کیوں جوش میں آیا

    کسی بیکس نے کیا تم کو پکارا یا رسول اللہ

    خدا کا نام لے لے کر جو بن آیا وہ لکھ لایا

    مجھے کب نعت لکھنے کا ہے یارا یا رسول اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے