ہر جذبۂ ایماں ہمہ تن جانِ مدینہ
ہر جذبۂ ایماں ہمہ تن جانِ مدینہ
واللہ مرا دل ہے کہ ارمانِ مدینہ
کیا لطف اٹھائیں گی وہ جنت کے چمن کا
جو آنکھیں ہیں محو چمنستانِ مدینہ
کعبے کی زیارت کا شرف فرضِ یقینی
ایماں کی مگر روح ہے ارمانِ مدینہ
اے تشنہ لبو حشر کی پیاس آج بجھا لو
موجوں میں ہے کوثر کی دبستانِ مدینہ
ہر سانس صلوٰۃ اور سلام اہلِ یقیں کو
جیسے کوئی ہر وقت ہو مہمانِ مدینہ
وہ ذوق نہ وہ شوق نہ وہ علم نہ وہ فکر
کس طرح ہوں میں پیروِ حسانِ مدینہ
لاریب مدینہ ہے دل و جانِ دوعالم
اور کرب و بلا کیا ہے دل و جانِ مدینہ
پڑھتے ہیں صبیحؔ اہلِ نظر مدحتِ کعبہ
اشعار جو پڑھتا ہوں میں در شانِ مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.