Font by Mehr Nastaliq Web

خاکِ درِ حضرت جو مرے رخ پہ ملی ہے

صبیح الدین رحمانی

خاکِ درِ حضرت جو مرے رخ پہ ملی ہے

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    خاکِ درِ حضرت جو مرے رخ پہ ملی ہے

    یہ فیض یہ عظمت مرا حقِ ازلی ہے

    جنت کے لیے مرتے ہو کیوں اہلِ محبت

    جنت کی بھی جنت مرے آقا کی گلی ہے

    انساں پہ کھلے کیسے مقامِ شہِ کونین

    یہ راز حقیقت ہے خفی ہے نہ جلی ہے

    آنکھوں سے نہیں اٹھتی چمک اٹھتی ہے دل میں

    گردِ رہِ طیبہ نہیں سونے کی ڈلی ہے

    کردارِ نبی پوچھیے صدیق و عمر سے

    ایک ایک ادا نور کے سانچے میں ڈھلی ہے

    اے حضرتِ موسیٰ یہ بڑے ہوش کا ہے کام

    یہ وادئ سینا نہیں طیبہ کی گلی ہے

    ہم دیکھ کے بھی دیکھ نہیں سکتے وہ جلوے

    دیدِ نبوی نازِ الہٰی کی پلی ہے

    کیا مدح ہو اس گھر کی صبیحِؔ جگر افگار

    جس گھر کا ہر اک بچہ ولی ابنِ ولی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے