آئے نظر جو وہ رخِ قرآن کسی دن
آئے نظر جو وہ رخِ قرآن کسی دن
آئینہ بنے دیدۂ حیران کسی دن
ہنس ہنس کے نہ دیکھیں مجھے یہ عازمِ طیبہ
نکلے گا مرے دل کا بھی ارمان کسی دن
میں آ نہیں سکتا تو حضور آپ بلائیں
احسانوں پر اک اور بھی احسان کسی دن
موجوں سے جو ہوتی رہیں سرکار کی باتیں
ساحل پہ مجھے لائے گا طوفان کسی دن
یوں ہی رہا جو وردِ زباں نامِ محمد
ہو جائیں گے سب مشکلیں آسان کسی دن
ہر ایک ملک کہتا تھا اور روزِ ازل سے
زینت دہِ عرش ہوگا اک انسان کسی دن
سرکار دکھائیں مجھے طیبہ کے نظارے
مرجاؤں نہ در وادئ مہران کسی دن
حسان کے صدقے میں صبیحؔ جگر افگار
بن جاؤں گا میں نائبِ حسان کسی دن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.