Font by Mehr Nastaliq Web

آرزو قلبِ مضطر کی یارو ان کے در کے سوا کچھ نہیں ہے

سید صبیح الدین رحمانی

آرزو قلبِ مضطر کی یارو ان کے در کے سوا کچھ نہیں ہے

سید صبیح الدین رحمانی

MORE BYسید صبیح الدین رحمانی

    آرزو قلبِ مضطر کی یارو ان کے در کے سوا کچھ نہیں ہے

    وہ نوازیں گے اک دن ہمیں بھی ان کی رحمت پہ کامل یقیں ہے

    ایسی دوری پہ قربان جاؤں دور رہ کر بھی دوری نہیں ہے

    یہ کرم بھی کرم در کرم ہے میں یہاں ہوں مرا دل وہیں ہے

    ہر قدم کعبۂ دل بنا ہے اور قبلہ نما ہو گیا ہے

    شوقِ منزل میں پروازِ زائر مثلِ پروازِ روح الامیں ہے

    رحمتِ عالمیں کے کرم سے اور قدوم شہ ذی حشم سے

    پہلے وہ سر زمیں جو تھی یثرب اب مدینہ وہی سرزمیں ہے

    ان کی عظمت کو کیا کوئی سمجھے ان کی رفعت کو کیا کوئی جانے

    ان کے در کی گدائی پہ نازاں سدرۃ المنتہیٰ کا مکیں ہے

    منزلت ہو جو کیفِ طلب میں ہر قدم خود ہی بن جائے منزل

    ان کے دربار والا گوہر سے ہر جبینِ عقیدت قریں ہے

    میں نے قرآن کی روشنی میں اور حسان کی پیروی میں

    جان و دل سے جو نعتیں کہی ہیں ان کا ایک ایک نقطہ نگیں ہے

    کربلا والوں نے خونِ دل سے کچھ چراغ ایسے روشن کیے ہیں

    آج بھی اے صبیحؔ ان کی ضو سے کتنا پُر نور دینِ مبیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے