Font by Mehr Nastaliq Web

آپ خیر الانام صاحب جی

صبیح الدین رحمانی

آپ خیر الانام صاحب جی

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    آپ خیر الانام صاحب جی

    اور میں ادنیٰ غلام صاحب جی

    حق نے کونین پر کیا لازم

    آپ کا احترام صاحب جی

    انبیا مقتدی نہ کیسے ہوں

    آپ جب ہیں امام صاحب جی

    عرش قدموں کے بوسے لیتا ہے

    اتنا اعلیٰ مقام صاحب جی

    ابر رحمت کو کوئی اک چھینٹا

    ہوں بہت تشنہ کام صاحب جی

    دونوں عالم میں کام آتے ہیں

    آپ کے پاک نام صاحب جی

    دیجیے سوختہ نصیبوں کو

    حاضری کا پیام صاحب جی

    کاش سب کچھ ہی بھول جاؤں صبیحؔ

    دل سے نکلے مدام صاحب جی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے