عزم حسین سرِ حق ایثار اؤلیا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
عزم حسین سرِ حق ایثار اؤلیا
یہ کار انیبا ہے کہ شہ کارِ اؤلیا
سلطانِ کربلا کی حضوری میں رات دن
آراستہ ہی رہتا ہے دربارِ اؤلیا
ایک ایک سانس کیوں نہ کرامت بدوش ہو
روحِ حسینیت ہے طرفدارِ اؤلیا
بے دام بکنے کے لیے بے چین ہر کوئی
واللہ کربلا ہے کہ بازارِ اؤلیا
آلِ نبی کی طرفہ بہاریں نہ پوچھیے
ہر خار نینوا میں ہے گلزارِ اؤلیا
الفاظ کیا ہوں اکبر و عباس کے لیے
اس گھر کا شیر خوار ہے شہ کارِ اؤلیا
اشعار میں مٹھاس نہ کیسے ہو اے صبیحؔ
روزِ ازل سے ہوں میں نمک خوارِ اؤلیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.